اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ یہ فوجی دوہزار پندرہ تک افغانستان میں تعینات رہیں گے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں کہا کہ آئندہ عیسوی سال سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ذمہ داری ختم ہوجائے گي اور ملک کی سکیورٹی کا انتظام افغاں سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ دوہزار سولہ کے بعد صرف ایک ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے جو امریکی سفارت خانے اور دیگر حساس اداروں کی سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائيں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ پروگرام اسی صورت میں لاگو ہوسکتا ہے جب سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوجائیں۔ صدر اوباما نے دعوی کیا کہ افغانستان کے دونون صدارتی امیدواروں نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲